سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں:جام کمال خان

صوبائی بجٹ میں گوادر کی ترقی کے لیے 13ارب روپے رکھے گئے ہیں گوادر میں ٹیکنیکل کالج اور پہلی یونی ورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہی: وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر میں تقریب سے خطاب

منگل 6 جولائی 2021 00:04

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے بلوچستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آئے گا۔صوبائی بجٹ میں گوادر کی ترقی کے لیے 13ارب روپے رکھے گئے ہیں گوادر میں ٹیکنیکل کالج اور پہلی یونی ورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ گوادر شہر کو پینے کے پانی کی سپلائی کے لیے شادی کور ڈیم اور سوڈ دیم سے منسلک کیا جارہا ہے 180کلومیٹر لمبی پائپ لائن بچھائی گئی ہے جو تین ماہ کے اندر اندر گوادر شہر کو پانی کی سپلائی کریگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بدولت گوادر سمیت بلوچستان بھر میں ترقی کا انقلاب آئے گا سی پیک کے تحت مغربی روٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے اور کوئٹہ سے ژوب تک موٹر وے بنے گی جس سے بلوچستان بھر کے لوگ استفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار متعدد ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقوم خرچ کی جارہی ہے جس سے بلوچستان کی قسمت بدل جائے گی انہوں نے کہاکہ ہم عملی کام کررہے ہیں جو سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں وزیراعظم خصوصی دلچسپی لے رہا ہے اور بلوچستان میں 9 ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے چپے چپے کو ترقی کے دائرے میں لانے کے لیے کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )عاصم سلیم باجوہ ،شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری اور دیگر وفاقی اور صوبائی وزرا سمیت غیرملکی سفیر بھی موجود تھی