بورے والا، صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کا سالانہ تین روزہ عرس 9 تا 11 جولائی تک منعقد ہو گا

منگل 6 جولائی 2021 23:32

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2021ء) برصغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کا سالانہ تین روزہ عرس بورے والا کے نواحی قصبہ دیوان صاحب میں 9 جولائی سے 11 جولائی تک منعقد ہو گا ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی کے مطابق عرس کی تقریبات کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ’’کورونا‘‘ ایس او پیز کی پابندی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ اوقاف کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی ہزاروں زائرین شرکت کریں گے یاد رہے کہ درگاہ بابا حاجی شیر دیوان برصغیر کی قدیم روحانی درگاہ ہے جہاں پر سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک نے بھی چلہ کشی کی تھی

متعلقہ عنوان :