کوثر نیازی کالونی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار،3 گھر لوٹ لئے، فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا

جمعرات 8 جولائی 2021 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) کراچی کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار تین گھر لوٹ لئے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا سرجانی پاور ہاو س پر بھی ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی ماردی گلستانِ جوہر میں گھر کی دہلیز پر داکوں نے شہری کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح نارتھ ناظم آباد ضیا الدین چورنگی کوثر نیازی کالونی ہاو س نمبر A515 میں ڈاکوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ17 سالہ لڑکی ایمان دوختر منظورِ س کو زخمی کردیا جسکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی ھسپتال منتقل کیا گیا ڈاکوں نے علاقے میں دو گھر لوٹنے کے بعد تیسرے گھر میں داخل ہوئے تو مزاحمت کا سامنا کرنا پرا سرجانی پاور ہاو س کے قریب ڈاکوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ س کرکی23سالہ نوجوان معیز ولد نوید زخمی ہوگیا جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا شاہراہ فیصل کی حدود گلستانِ جوہر بلاک 11 میں شہری جیسے ہی گاڑی لے کر اپنے گیٹ پر پہنچا تعاقب کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر شہری سے پرس موبائل اور دیگر قیمتی اشیالے کر بآسانی فرار ہوگئے۔