جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں عالمی برادری مروجہ عالمی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وہاں جاری کشت وخون برادر کشی کے خاتمے کیلئے مثبت دیرپا کرداراداکریں ،عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:23

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں عالمی برادری مروجہ عالمی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وہاں جاری کشت وخون برادر کشی کے خاتمے کیلئے مثبت دیرپا کرداراداکریں افغانستان میں بدامنی صرف وہاں تک نہیں رہیگی اس کے اثرات پڑوسی ممالک پرماضی کی مانند آب کی بار بھی پڑینگے دانشمندی اسی میں ہے کہ افغانستان پرامن رہے پشتونوں نے اس بات کا ادراک کرناہ ہے کہ جو لوگ خود کیلئے جمہوریت ووٹ پارلیمان چاہتے ہیں جبکہ دوسروں کیلئے بندوق کی نوک پر معاملات کے حل پرزور دیتے ہیں ملک موسی بادیزئی کی پشتون قومی تحریک میں ناقابل فراموش خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائینگے ان کی چہلم کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ پشتون وطن سے شر کے خاتمے امن کے قیام ترقی خوشحالی کیلئے پرامن جہد جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباری آغانیشنل لائرزفورم چئیر مین ارباب غلام ایڈوکیٹ اراکین مرکزی کمیٹی امیر علی آغا ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی عبدالباری کاکڑ سید عبدالرب اغاخدائی خدمت گار ٹرسٹ کے صوبائی سالار شاجہان آغا ضلعی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ ملک نورخان بادیزیی عصمت داوی نے باچاخان مرکز پشین میں ممتاز قوم پرست رہنما رہبرملی خان عبدالولی خان کے دست راست بد نام زمانہ حیدرآباد سازش کیس میں اسیر ملک موسی بادیزیی کے چہلم کے موقع پر ان کی یاد میں منعقدہ ریفرنس سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے ملک موسی بادیزیی کو انہیں ان کی قومی سیاسی وطنی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم زمانہ طالبعلمی سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے متحرک رہے اور مرتے دم تک فکرباچاخان نظریہ ولی خان کووسعت دینیاسفندیار ولی خان کی زیرقیادت عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ پرچم تلے سختی سے کاربند رہے وہ طویل عرصے پابند سلاسل اورجلاوطن رہیانتہائی نامساعد حالات کے باوجود ملک موسی بادیزیی پشتون قومی تحریک سے جڑے رہے وہ پشتو زبان کلتور اقداروروایات کے امین رہے وہ کبھی بھی مادہ پرستی مفادات ومراعات کے تابع نہ ہو ہے نہ ہی اپنی ماضی پر پشیمان ہوئے وہ پاک دامن صاف گو باکردار رہنما کے طور پر پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ یاد رکھے جائینگے مقررین نے کہا کہ ہم جمہوری پرامن جدوجہد اور مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اور ہر قسم کی انتہاپسندی کے خلاف ہے عوامی نیشنل پارٹی کو پرامن سیاسی جہدکی سزادی جارہی ہے ہمارے کارکنوں سے لیکررہنماوں تک نے اس پر خارراستے میں ٹارگٹ کلنگ اغوا شہادتوں کاسامنا کیا لیکن قوم اور وطن کی ننگ و ناموس سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے گزشتہ دو ہفتوں سے پارٹی کے انتہا ذمہ دار شریف النفس پر امن سیاسی رہنما ملک عبید اللہ کاسی اغوا ہوئے ہیں اور تا حال ان کا کوئی پتہ نہیں جوقطعی طور پر حکومت ریاست اور انتظامیہ کیلئے چیلنج سے کم نہیں لہذاحکومت ریاست وانتظامیہ اپنی تمام تر ذمہ داری کوبروقت اداکرتے ہوئے انہیں باحفاظت بازیاب کرائیں کیونکہ عوام الناس کی جان ومال کی ذمہ داری حکمران وقت کے فرض عین میں شامل ہے اس سے پہلے باچاخان مرکز پشین میں ملک موسی بادیزئی پشتون قومی تحریک کے اکابرین اورشہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورغربا میں لنگر تقسیم کیا گیا