
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 خصوصی پروازوں کا اعلان
قومی ایئر لائن نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا ، سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کوعید سے قبل وطن لایا جائے گا
ساجد علی
اتوار 11 جولائی 2021
17:27

(جاری ہے)
انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا ، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے، اس کے علاوہ تاشقند کیلئے بھی 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔
دوسری طرف پاکستان میں عیدالاضحیٰ سے پہلے پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، بڑی عید سے قبل عوامی رش کو دیکھتے ہوئے ناصرف قومی ایئر لائن بلکہ نجی فضائی کمپنیوں کی ٹکٹس بھی نایاب ہونے لگی ہیں جس کے پیش نظر کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت لاہور سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 13000 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ دوطرفہ کرایا 25ہزار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ن لیگ سوشل میڈیا اکاونٹ کا عمران خان کے بیٹوں پر "حرام کھانا" کھانے کا الزام غلط نکلا؟
-
عمران خان آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں،ان کا نام لاٹری کے ٹکٹ کی طرح بِکتا ہے
-
مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو نااہل کردیا جائے گا
-
وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنےکا فیصلہ
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
-
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے وزیر خارجہ کے بیان کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دے دیا
-
امریکا میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی طرح عمران خان کو بھی درست سزا دی گئی ہے
-
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی
-
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
-
اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.