
الیکشن لڑتے وقت پوچھا جاتا ہے بیویاں کتنی ہیں؟ بھلا یہ کیا بات ہوئی
اگر ہاؤس کو بہتر چلانا ہے تو بلز کمیٹی میں لائے جائیں، ٹی او آرز بنائے جائیں،ایاز صادق
سجاد قادر
منگل 13 جولائی 2021
08:58

(جاری ہے)
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اتفاق کے بعد اسپیکر نے خصوصی کمیٹی قائم کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ اگر ہاؤس کو بہتر چلانا ہے تو بلز کمیٹی میں لائے جائیں، ٹی او آرز بنائے جائیں، اہم قانون سازی اس کمیٹی میں کرلی جائے، اگر وزیر یا رکن نے بل پیش کیا ہے تو وہ ایوان میں واپس لے سکتا ہے۔
ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 21 دن گزر گئے ہم قانون کے مطابق تبدیل نہیں کرسکتے اسپیکر کی ہدایت پر کمیٹی بنی ہم اپنی رائے سینیٹ کمیٹی میں رکھ دیں۔ایاز صادق بولے الیکٹورل ریفارمز بل میں تفصیلی بحث کی ضرورت ہے اس پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹرول ریفارمز پر علیحدہ کمیٹی بنا دیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن لڑنا بہت مشکل ہوگیا ہے، امیدوار سے پوچھا جاتا آپ پر کہاں کہاں ایف آئی آرز درج ہیں، اب ہمیں کیا پتا ہم پر کہاں کہاں مقدمہ ہوا ہے؟وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی بیویاں کتنی ہیں؟ یہ کیا بات ہوئی بیگمات کے بارے میں کیوں پوچھا جاتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے رہنماء نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو بیگمات والی شق پر سب سے زیادہ متاثر ہوئی، ہمارے امیدوار نثار کھوڑو کو نا اہل کردیا گیا تھا اسی معاملے پر۔اسدعمر نے کہا کہ 21 بلز پر سب کو اعتراض ہے کہ ہمیں بولنے نہیں دیا گیا، میری گزارش ہے اس معاملے کو طویل نہ کریں، یہ بلز اب سینیٹ کی ملکیت ہیں، میرے خیال سے سینیٹ میں ہم سب کے ارکان موجود ہے، ہمارا جو فیصلہ ہوگا ہم اپنے سینیٹرز کو آگاہ کردیں گے وہ ہمارا فیصلہ کمیٹی میں تسلیم کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.