
چینی انجینیئروں کو لے جانے والی بس میں دھماکہ گیس لیک ہونے سے ہوا.پاکستان
بس میں سی این جی سلنڈرنصب تھا جس میں لیک کی وجہ دھماکہ ہوگیا‘ چینی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور زخمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے.دفترخارجہ کا بیان
میاں محمد ندیم
بدھ 14 جولائی 2021
19:26

(جاری ہے)
بس حادثے کے بارے میں جاری دفترخارجہ کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ چینی بس میں دھماکہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بس میں مکینیکل خرابی کی وجہ گیس لیک ہوئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا اور بس گہری کھائی میں جا گری اس حادثے میں 9 چینی شہری اور 3 پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں قبل ازیں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کو دھماکہ قرار دیا گیاتھا تاہم چینی سفارتخانے نے بھی اسے دہشت گردی سے جوڑنے سے گریزکرتے ہوئے تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنے کا کہا تھا. چینی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیاتھا کہ 14 جولائی کو صبح سات بجے چینی کمپنی کے زیر تعمیر داسو منصوبے کے لیے شٹل بس میں دھماکہ ہوا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کر رہی ہے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزارت خارجہ چینی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے. مقامی پولیس کے مطابق جس جگہ پر یہ واقعہ ہوا وہاں موبائل سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں مشکل ہو رہی ہے تاہم ان کے مطابق ریسکیو سروسز سمیت پولیس کی ٹیم وہاں واقعے کے چند لمحے بعد پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدیدزخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسلام آباد اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا. دوسری جانب ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ بس 30 چینی انجینیئروں کو اپر کوہستان میں واقع داسو ڈیم کے مقام پر لے جا رہی تھی جبکہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے مطابق دھماکے کے بعد بس گہری کھائی میں گر گئی ہلاکتوں کے علاوہ ایک چینی انجینیئر اور ایک سکیورٹی اہلکار لاپتہ ہیں انہوں نے بتایا کہ چینی شہریوں سمیت پیرا ملٹری سکیورٹی فورس کے دو اہلکار بھی جان سے گئے. ادھر ایک نیوز بریفنگ میں چینی وزیر داخلہ ژاﺅ لیجیان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقع کی تحقیقات کرے اور ذمہ داران کو سخت سزا ہے داسو ہائڈل پاپور پراجیکٹ کوہستان کے علاقے داسو میں دریائے سندھ پر بنایا جا رہا ہے جس سے چار ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی اس پراجیکٹ کا تعمیراتی ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کے پاس ہے جبکہ پراجیکٹ کے کنسلٹنٹس میں ایک ترک کمپنی بھی شامل ہے منصوبے پر کام 2017 میں شروع ہوا اور 2023 میں مکمل ہونے کی توقع ہے.
مزید اہم خبریں
-
غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسی صورتحال میں سال بہ سال اضافہ، رپورٹ
-
غزہ: رات بھر جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری میں 64 افراد ہلاک
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران نوازشریف اورافغانستان کی خاموشی معمہ ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے عمران خان کے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی
-
میں توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھاؤں گا
-
اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبرمیں صداقت نہیں، ترجمان
-
پاک فضائیہ نے چینی جہازوں کے اوپر اور زمین پر ماڈرن گیجرٹریز انسٹال کیں، جس سے دشمن کے ہوش اڑ گئے
-
معرکہ حق کے دوران پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن بھارت کا مقابلہ کیا
-
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
-
نوشہرہ آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ جنسی درندوں کی اجتماعی جنسی زیادتی
-
اب ہمیں معاشی سفرکا آغاز کرنا ہے، کوئی بڑی طاقت بھی پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی
-
مختلف جنسی رحجان رکھنے والوں کے حقوق پر قدغنیں تشویشناک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.