
طالبان سے جھڑپیں، 40 افغان سکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے
پاکستان نے فرار ہونے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ واپس کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا بیان
ساجد علی
جمعہ 16 جولائی 2021
10:28

(جاری ہے)
دوسری طرف افغان فورسز اور طالبان میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیوں کہ طالبان کی طرف سے 3 ماہ کیلئے جنگ بندی کی مشروط پیش کش کی گئی ہے تاہم اس کے بدلے طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کے پاس ان کے 7 ہزار قید طالبان ارکان کو رہا کیا جائے۔
اس ضمن میں افغانستان کے لیے روس کے اعلیٰ عہدیدار ضمیر کبولوف نے افغان حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کے لیے طالبان کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ، افغانستان کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کبولوف نے تاجکستان میں افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات ہیں تاہم افغان حکومت مذاکرات کے معاملے پر صرف لب کشائی سے کام لے رہی ہے جو کافی نہیں ہے۔ روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے افغان حکومت کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے کبولوف نے کہا کہ یہ منافقت ہے، یہ حقیقت سے آنکھیں موڑنے کی کوشش ہے، جو موجود ہے اور یہ خالی الفاظ ہیں ، امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا سے طالبان کو فائدہ ہوا ہے اور اس جاری تنازع کا واحد حل تمام فریقین کو کابل میں مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھنا ہے ، روس اور دیگر علاقائی طاقتیں افغانستان میں عبوری حکومت کی حامی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی واپسی کی راہ ہموار
-
عراق میں امریکی فضائی حملہ: اسلامک اسٹیٹ کا سینئر اہلکار ہلاک
-
جعفر ایکسپریس حملہ؛ شہداء کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان
-
دہشتگردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، سی پیک پوری دنیا کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،حنیف عباسی
-
شپ بریکنگ سیکٹر گڈانی میں خصوصی اقتصادی زون کی تلاش میں سرگرم ہے. ویلتھ پاک
-
سندھ کے ٹماٹر کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید ترین زرعی طریقوں کی ضرورت ہے: ویلتھ پاک
-
ٹرمپ کا اپنے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹرز کے احتساب کا عزم
-
امریکی وزیرخارجہ کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا اعلان
-
پاکستان سمیت ٹرمپ انتظامیہ کا وسیع پیمانے پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور
-
ٹرمپ نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دے دیا
-
حماس غزہ مذاکرات پر بہت برا جوا کھیل رہی ہے. وائٹ ہاﺅس
-
اگلے دو سالوں میں دنیا بھر میں 67 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے. انسانی تنظیم کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.