تمباکو نوشی سے ہر سال ایک لاکھ70ہزار سے زائد جائیں ضائع ہوتی ہیں،ثنا اللہ گھمن

تمباکوکے ریونیومیں نقصان اورہیلتھ لیوی کے عدم نفاذ کو اداروں کی غیرسنجیدگی ہے ، جنرل سیکرٹری پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن

جمعہ 16 جولائی 2021 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے تمباکوکے ریونیومیں نقصان اورہیلتھ لیوی کے عدم نفاذ کو اداروں کی غیرسنجیدگی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی عوام کی صحت کے لئے ہم 37سال سے سرگرم عمل ہیں ہیلتھ لیوی کے نفاذ کے لئے وفاقی کابینہ سے لے کر وفاقی محتسب اورایف بھی آرتک ہرجگہ دستک دی،تاکہ عوام کی تمباکوکے ہاتھوں ضائع ہونے والی زندگیاں بچ سکیں،لیکن نہایت افسوس کہ بجٹ 2021-22میں بھی ہیلتھ لیوی پرعدم نفاذ ہماری تمام عوام کی صحت سے جڑی جدوجہدمفاد پرست عناصر کے سامنے صفرکردی گئی،لیکن عوام کی صحت ہماری ترجیح ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزماہرین صحت،سول سوسائٹی،وکلا،سیاسی نمائندگان،ٹیکنوکریٹس کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیاثناء اللہ گھمن نے کہا کہ ڈبلیوایچ اوسمیت عالمی اداروں کی ریسرچ یہ واضح کرچکی ہے کہ تمباکودل، کینسر سمیت متعدد خطرناک امراض کا موجب ہے اور اپنے نصف صارفین کاقاتل بھی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 22 ملین افرادتمباکو استعمال کرتے ہیں،ان میں 60 فیصد تعداد نو عمر افراد کی ہے جس کے نتیجے میں 1لاکھ 70سے زائد جانیں ہر سال جب کہ روزانہ 450 سے زائد جانیں فقط تمباکو کے استعمال سے ضائع ہوتی ہیں9جنوری 2021کوسسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی ا نسٹیٹیویٹ (ایس ڈی پی آئی)کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سگریٹس کی سالانہ کھپت 86.6 بلین رہی جبکہ دوسری جانب 26 مئی 2021کوانگلش جریدہ دی نیشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کو5سالوں کے دوران 209ارب روپے ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑا افسوس کی بات تویہ ہے کہ تمباکو سے جڑی بیماریوں پر حکومت کوسالانہ 615ارب روپے کے بوجھ کابھی سامناہے،اس کے باوجود بجٹ 2021-22میں عوام صحت سے جڑے اداروں کی تمام امیدیں دم توڑ گئیںجب معلوم ہواکہ ہیلتھ لیوی کے نفاذ کو یکسر نظر اندازکردیا گیاکم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں تمباکو کا 80 فیصد سے زیادہ استعمال کیاجاتاہے تمباکو کی صنعت کے سب سے بڑے اہداف خواتین او ر نوجوان ہیں تمباکو ٹیکس میں 10 فیصد اضافے سے کم آمدنی والے ممالک میں تمباکو کی کھپت میں 8 فیصد کے قریب کمی واقع ہوگی اس موقع پرسول سوسائٹی اورماہرین صحت نے یکجاہو کر ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کے حق میں قرارد اد پیش کی جو بڑی تعداد نے منظور کی