طارق مدنی کی زیر صدارت پاک افغانستان امن و امان صورتحال پر اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 17 جولائی 2021 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت پاکستان کے امن کو نیست و نابود کر کے نمک حرامی کررہی ہے جبکہ پاکستانی حکمرانوں نے افغانستان کی اس کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ دیکر طلبان مجاہدین کا دل دکھایا تھا اس کے با وجود بھی بقول سابق آ رمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ کے طالبان نے ہم سے شکوہ کیا کے آپ لوگو ں نے ہمارا ساتھ دینے کے بجائے امریکہ کا ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود بھی طالبان پاکستان کو اپنا بردار ملک سمجھتا ہے، ہم کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں جائیں گے اور طالبان اپنے قول پر قائم رہے اور کبھی بھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان امن کونسل کے سیکریٹریٹ میں پاک افغان امن و امان کی صورت حال پر غور و خوض کے لئے بولائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ پاکستان کے ماضی کے حکمرانوں نے کبھی بھی خارجہ پالیسی کے فیصلے عوام کی امنگوں اور غیرت کی بنیاد پر نہیں کیے اور ان حکمرانوں کو جو امریکہ کہتا ایسے من و امن مان لیتے تھے اب کچھ امید وابستہ ہوگی ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی عوام کے امنگوں کے مطابق ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت، انڈیا اور امریکہ کے بچھائے گئے جال سے پوری طرح ہوشیار رہے اجلاس میں مولانا عبدالماجد فاروقی، مولانا عبدالغفور اشرفی، مفتی محمد عدنان مدنی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔