وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 جولائی 2021 13:41

وزیراعظم عمران خان آج مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہد قیوم) آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔25 جوالاںٔی کو ہونے والے انتخابات کےلیے تمام پارٹیاں خوب زور آزمائی کر رہی ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن،پی پی پی اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت آزاد کشمیر میں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی آزاد کشمیر میں آج اپنے چوتھے اور آخری انتخابی جلسے سے مظفرآباد میں خطاب کریں گے ۔مظفرآباد کے یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شام 4 بجے وزیراعظم مظفرآباد میں جلسے گاہ پہنچیں گے۔اس سے پہلے عمران خان آزاد کشمیر کے ضلع باغ،بھمبر اور میرپور میں جلسے کر چکے ہیں۔