عمر شریف تیسری بیوی کو جائیداد منتقلی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

پیر 19 جولائی 2021 23:18

عمر شریف تیسری بیوی کو جائیداد منتقلی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف نے جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عمر شریف کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ساتھ ہی عمر شریف کے سول مقدمے پر فریقین کو 10 اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

کامیڈین عمر شریف کو وہیل چیئر پر سندھ ہائی کورٹ لایا گیا، ان کے ہمراہ وکیل بھی تھے۔وکیل عمرشریف نے کہا کہ اداکار نے 2016ء میں بینک سے قرضہ لے کر اپارٹمنٹ خریدا، وہ اب شدید علیل ہیں اور انہیں بھولنے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ دسمبر 2020ء میں زرین غزل نے گفٹ ڈیڈ بنواکر عمر شریف سے دستخط کروالئے۔عمر شریف کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے کہ اب 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں۔