سرگودھا ،شدید بارش ،نکاسی آب کے ناقص انتظامات سے گلیوں میں کھڑا پانی گھروں میں داخل ،مکین سراپا احتجاج بن گئے

منگل 20 جولائی 2021 16:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) سرگودھا میں شدید بارش سے شہر بھر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے گلیوں میں کھڑا پانی گھروں میں داخل ہونے پر مکین سراپا احتجاج بن گئے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے باہر نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث رات بھر ہونے والی بارش کا گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا تو مکین سراپا احتجاج ہو گے اور علاقہ سرور کالونی لاری اڈے کے درجنوں مکینوں نے میٹروپولٹین کارپوریشن کے باہر جمع ہو کر بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا اور مطالبہ کیا کہ لوگوں کو مشکلات سے دو چار کرنے والے افسران اور نگران عملہ صفائی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔