بھار ت نے کشمیری مسلمانوں سے مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق چھین لئے ہیں، رپورٹ
راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ،شیوسینا جیسی انتہا پسند ہندو تنظیموں کاخفیہ ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ،کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، کل جماعتی حریت کانفرنس
منگل 20 جولائی 2021 16:47
(جاری ہے)
یہ پابندی کشمیریوں کیلئے پیغام ہے کہ بھارت کو ان کے مذہبی جذبات اور مذہبی آزادی کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ کشمیری عوام نے قابض انتظامیہ کے اس حکم نامے پر شدید غم و غصے کا اظہار اور مزاحمت کی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اس اقدام سے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور شیوسینا جیسی انتہا پسند ہندو تنظیموں کاخفیہ ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے جسے کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم متحدہ مجلس علماء نے ایک بیان میں قابض انتظامیہ سے کہاہے کہ وہ اس طرح کے ظالمانہ احکامات صادر کرنے سے گریز کرے جو کہ کشمیری مسلمانوں کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں براہ راست مداخلت ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے عیدالاضحی کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیا ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ مودی حکومت ہندوتوا نظریے کے مطابق بھارت کی پالیسی وضع کر رہی ہے اور مقبوضہ علاقے میں بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کرنے سے کشمیری مسلمانوںکے خلاف ہندوتوا قوتوں کا مذموم ایجنڈا بے نقاب ہو گیا ہے ۔ رپورٹ میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوںکو ہندو فسطائیت سے بچانے کیلئے آگے آئے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.