لاہور میں بکرے چوری کرنے کیلئے انوکھا بہانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور دھر لیا گیا

رکشہ ڈرائیور نے شہری کو راستے میں بریک فیل ہونے کا بہانہ بنا کرنیچے اُتار دیا اور ملزم دھوکہ دہی سے 4 چھتروں سمیت رکشہ لے کر فرار ہو گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 جولائی 2021 18:57

لاہور میں بکرے چوری کرنے کیلئے انوکھا بہانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 جولائی 2021ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بکرے چوری کرنے کیلئے انوکھا بہانہ بنانے والا رکشہ ڈرائیور دھر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گڑہی شاہو پولیس نے قربانی کے جانور چوری کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جس کا نام اویس بتایا گیا ہے ، ملزم شہری کے چھترے لے کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے شہری کو راستے میں بریک فیل ہونے کا بہانا بنا کرنیچے اُتار دیا اور ملزم دھوکہ دہی سے 4 چھتروں سمیت رکشہ لے کر فرار ہو گیا لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اویس کو گرفتار کر کے چھترے برآمد کر لیے۔ خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا علاقہ شاہدرہ قربانی کے جانوروں کی چوری کا مرکز بن گیا ، تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید سے قبل قربانی کے جانور چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے جہاں صرف ایک ہفتے کے دوران 62 جانور چوری کر لیے گئے ، لاہور میں جانوروں کی سب سے بڑی چوری شاہدرہ کی حدود میں ہوئی اور سگیاں کے علاقہ سے شہری کے 20 بکرے اور ایک بچھڑا چوری کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عید الاضحیٰ پر ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خشہ ظاہر کردیا گیا ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے عید الاضحیٰ پر’کانگو وائرس‘ کا الرٹ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے منڈیوں میں خصوی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ، منڈیوں میں تمام جانوروں کو لائیو اسٹاک جانوروں کی مانیٹرنگ کرے گا ، قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے تسلی کریں اس پر چیچڑ نہ ہوں ، محکمہ لائیو اسٹاک کے مشوے سے کرم کش ادویات ادویات کا استعمال کیا جائے۔