ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا: شعیب اختر

پاکستان کا بھارت کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں ریکارڈ 11 کے مقابلے میں 0 ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 11:40

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا: شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2021ء ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 45 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اس فائنل میں پاکستان اپنے روایتی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرلے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں ریکارڈ 11 کے مقابلے میں 0 ہے لیکن شعیب اختر محسوس کرتے ہیں کہ یہ ریکارڈ رواں سال نومبر میں متحدہ عرب امارات میں تبدیل ہوجائے گا۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔