صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ، صائم ایوب، شاہد آفریدی کے برابر آگئے

صائم ایوب ٹی 20 انٹرنیشنل یہ آٹھویں مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ہیں اور شاہد آفریدی کا یہ ریکارڈ برابر کردیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:18

صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ، صائم ایوب، شاہد آفریدی کے برابر آگئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے یو اے ای کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب مسلسل تیسری مرتبہ صٖفر پر آؤٹ ہوئے انہیں پانچویں گیند پر جنید صدیق نے کیچ آؤٹ کروایا۔

(جاری ہے)

صائم ایوب ٹی 20 انٹرنیشنل یہ آٹھویں مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ہیں اور شاہد آفریدی کا یہ ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

فہرست میں عمر اکمل پہلے نمبر پر ہیں، وہ 84 میچوں میں 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔شاہد آفریدی 98 میچوں میں 8 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صائم ایوب صفر 44 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔فہرست میں کامرن اکمل تیسرے نمبر پر ہیں وہ 58 میچوں میں 7 مرتبہ کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی 7، 7 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے ہیں۔