Live Updates

ون ڈے فارمیٹ کی 48 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ تاحال پاکستان کے پاس

پاکستان نے مسلسل 11 بار زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے جو عالمی ریکارڈ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 16:15

ون ڈے فارمیٹ کی 48 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ تاحال پاکستان کے پاس
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2021ء ) کسی ایک ملک کے خلاف مسلسل اور زیادہ سے زیادہ ون ڈے سریز جیتنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے مسلسل 11 بار زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے جو کہ ون ڈے کرکٹ کی 48 سالہ تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 سیریز کی جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر بھی پاکستان کی ٹیم ہے جس نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل نو بار ون ڈے سیریز میں شکست دے رکھی ہے اور پاکستان اپنی ہونے والے سیریز میں اس ریکارڈ کو مزید بہتر کرسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم زمبابوے کو مسلسل نو سیریز میں شکست دیکر چوتھے جب کہ بھارتی ٹیم سری لنکا کو مسلسل نو سیریز میں شکست دیکر پانچویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے سری لنکا کو حالیہ سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے ۔
                                                                                                                                                  
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات