اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنیوالا چور انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:37

اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنیوالا چور انتظامیہ ..
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنیوالا چور انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا۔

(جاری ہے)

اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ایک بار پھر چور نے ہاکی اور بال غائب کی جس کی چور کی جانب سے ویڈیو بناکر وائرل کردی گئی ،مجسے پر ہاکی اور بال دوبارہ لگادی گئی۔پولیس کا کہناہے کہ چور نے ہاکی اور بال غائب کرنے کے بعد ویڈیو بنائی اور پھر خود ہی ہاکی اور بال مجسمے پر لگادی۔پولیس کے مطابق مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ مجسمے کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :