ْپتوکی‘ پولیس ملازمین کی جانب سے کرایہ نہ دینے پر نجی کمپنی کی بس کے ڈرائیور کیساتھ جھگڑا

اتوار 25 جولائی 2021 14:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پتوکی صبح سویرے ہلہ چوک بائی پاس پر پولیس ملازمین کی جانب سے کرایہ نہ دینے پر نجی کمپنی کے بس ڈرائیور اور عملے کے درمیان جھگڑا پولیس ملازمین کا بس ڈرائیور اور عملے پر تشدد بس ڈرائیور نے بس کو موٹر وے بائی پاس کے درمیان کھڑی کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کی بھاری نفری اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی موقع پر پہنچ گئے مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا نجی کمپنی کی بس منٹھار کوچ لاھور سے ساہیوال کی جانب جا رہی تھی کہ اسی بس میں دو پولیس ملازم بھی سوار تھے بس کنڈیکٹر کی جانب سے پولیس ملازمین سے کرایہ مانگنے پر توں تکرار ہوئی جس پر پولیس ملازمین نے پتوکی ہلہ چوک بائی پاس پر بس ڈرائیور اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر بس ڈرائیور نے بس کو پتوکی موٹر وے کے درمیان کھڑی کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا پولیس ملازمین نے اپنی غلطی پر بس ڈرائیور اور عملے سے معذرت کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کی بھاری نفری اور متعدد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کئے اور بائی پاس کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا جبکہ ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس کی جانب سے معاملہ کو رفع دفع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لئے اعلی افسران کو لیٹر لکھیں گے پولیس نے پولیس ملازمین کے نام و پتہ نوٹ کرلئے -