سوئٹزرلینڈ میں پگھلتے گلیشیئرز سے 180 نئی جھیلیں

DW ڈی ڈبلیو اتوار 25 جولائی 2021 19:40

سوئٹزرلینڈ میں پگھلتے گلیشیئرز سے 180 نئی جھیلیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جولائی 2021ء) سوئٹزرلینڈ کے آبی سائنس کے شعبے کے وفاقی ادارے (سوئس انسٹیٹیوٹ آف اکواٹِک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) نے کہا ہے کہ ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح شواہد دیکھے جا سکتے ہیں۔

گلیشیئر کی برف میں بھاری دھاتوں کی غیر معمولی مقدار کی موجودگی

سیاہ گلیشیئر چل رہا ہے، تحفظ کیسے ممکن؟

اس ادارے کے مطابق سن 2006 تا 2016 اس خطے میں سالانہ بنیادوں پر ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کے علاقہ زیرآب آیا۔

پیر کے روز اس سوئس ادارے کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق گلیشیئرز پگھلنے کی یہ رفتار غیرمعمولی اور غیرعمومی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فقط دس برس کے عرصے میں ایلپس کے خطے میں ایک سو اسی نئی جھیلیں پیدا ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق انیسویں صدی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ادارے علاقے کی جھیلوں سے متعلق تفصیلی تفصیلات اور تخمینہ جات پیش کیے ہیں۔

1850 اور 2006 کے درمیان اس خطے میں سالانہ بنیادوں پر چالیس ہزار مربع میٹر کا علاقہ زیرآب آتا تھا۔ اس رپورٹ کے معاون مصنف نیکو میولگ کے مطابق سن 2006 تا 2016 گلیشئرز پگھلنے کی اس رفتار میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اس خطے میں گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے زیرآب علاقہ سن 2016 میں چھ سو بیس ہیکٹر تھا۔

پروجیکٹ کے سربراہ ڈانیئل اوڈرماٹ کے مطابق، ''ہم اتنی بڑی تعداد میں جھیلوں اور ساتھ ہی تیز رفتاری سے ان کی تعداد میں اضافے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے خطے کا انیسویں صدی کے نصف سے لے کر اب تک کا ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

ع ت، ع ب (ڈی پی اے، اے ایف پی)

متعلقہ عنوان :