امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن روانہ ہوئے تھے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:20

امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اٴْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔اٴْڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی دوران پرواز نے ‘‘7700’’ ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ شکر ہے، سب خیریت ہے۔ مشن جاری رہے گا۔یاد رہے کہ کسی امریکی وزیر کے طیارے کے ساتھ ایسا حادثہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل فروری 2025 میں بھی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے طیارے کو کاک پِٹ کی کھڑکی میں دراڑ پڑنے کے باعث واپس لوٹنا پڑا تھا۔