کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کو پاکستان کا قلعہ بنائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 12:18

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کو پاکستان کا قلعہ بنائیں گے
احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و سجادہ نشین احمد پور شرقیہ کی سب تحصیل اوچ شریف کے رہائشی و ایم پی اے مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اپوزیشن جماعتوں نے دلفریب نعروں کے سوا کشمیری عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو آزاد کشمیر میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ان عناصر نے مسئلہ کشمیر پر کبھی کھل کر بات نہیں کی اور ہمیشہ اپنے مفادات کو عزیز رکھا کشمیر کے غیور عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آۓ اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرایا انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیریوں پر بھارت کے جبر و استبداد کے خلاف بھرپور آواز بلند کی کشمیری عوام جانتے ہیں کہ میں نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور کشمیری  عوام کا حقیقی وکیل بنا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا اور کشمیر کو پاکستان کا قلعہ بنائیں گے انشاءاللہ کشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو اوچ شریف آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی