کشمیر میں تمام عملہ پنجاب حکومت کا ہے، راجا فاروق

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے بندے اپنے ساتھ ملالیے، انتخابات سے قبل دھاندلی اور کسے کہتے ہیں، گفتگو

پیر 26 جولائی 2021 13:43

کشمیر میں تمام عملہ پنجاب حکومت کا ہے، راجا فاروق
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جتنا اسٹاف ہے پنجاب حکومت کا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ حکومت نے دوسری پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں توڑا لیکن پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کا وزیر توڑ لیا۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے بندے اپنے ساتھ ملالیے، انتخابات سے قبل دھاندلی اور کسے کہتے ہیں۔