وزیراعظم کی الیکشن میں جیت پر کشمیری عوام اور امیدواروں کو مبارکباد
کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ووٹ دے کر تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا اور کامیابی دلائی، پی ٹی آئی حکومت کشمیر میں شفاف نظام قائم کرےگی اور غربت کا خاتمہ کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ پیر 26 جولائی 2021 17:55
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی فتح پر منتج ہونے والے ووٹوں کے ذریعے ہمیں اپنے اعتماد سے نوازنے پر میں آزاد جموں وکشمیر کے عوام کا مشکور ہوں۔
ہم اپنی توجہ احساس اور کامیاب جوان پروگرامات کے ذریعے عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنے اور حکومت کو شفافیت اور احتساب سے آراستہ کرنے پر مرکوز کرینگے۔ واضح رہے آزاد کشمیر عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کیں ، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے ، حلف برداری سے پہلے انہیں ایک نشست چھوڑنی ہوگی ، اس طرح ایوان میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی 11 سے کم ہوکر 10 ارکان ہوجائے گی۔ مزید برآں آزاد کشمیر اسمبلی کی 45 عمومی نشستوں پر انتخابات کے بعد اب سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینا شروع کردیا ہے کیوں کہ خواتین کی 5 نشستوں پر انتخاب کے لئے 9،9 ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے، عددی اعتبار سے پی ٹی آئی خواتین کی 3 جب کہ پیپلز پارٹی کم از کم ایک نشست پر کامیاب ہوجائے گی ، خواتین کی ایک نشست پر اگر پیپلز پارٹی، (ن) لیگ ، مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی اتفاق کر لیں تو ایک سیٹ جیت سکتی ہیں جب کہ اسمبلی میں علماء و مشائخ، ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک ایک نشست ہے، جن پر پورا ایوان ووٹ دے گا ، امکان ہے کہ عددی اکثریت کی بنیاد پر تحریک انصاف یہ نشستیں جیت لے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی 53 ارکان پر مشتمل ہے، جہاں 45 عمومی نشستوں پر براہ راست پولنگ ہوئی ، اس کے علاوہ ایوان میں خواتین کے لیے 5 جب کہ علماء و مشائخ ، ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک ایک نشست ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.