کورونا وائرس کی چوتھی لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

پاکستان بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 جولائی 2021 11:23

کورونا وائرس کی چوتھی لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد جان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2021ء) : کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی وجہ سے ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 840، خیبرپختونخوا 4 ہزار 423، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں کورونا کے نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.6 ریکارڈکی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔