ریٹرننگ افسر کا چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایل اے 32 میں دوبارہ گنتی نہ کرانا تشویش ناک ہے،شازیہ مری

ریٹرننگ افسر دراصل راجہ فاروق حیدر سے اپنی وفاداری نبھانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کا بیان

منگل 27 جولائی 2021 18:41

ریٹرننگ افسر کا چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہ اہے کہ ریٹرننگ افسر کا آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایل اے 32 میں دوبارہ گنتی نہ کرانا تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ ریٹرننگ افسر دراصل راجہ فاروق حیدر سے اپنی وفاداری نبھانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اگر اپنے عملے سے اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کراسکے تو ان کی اتھارٹی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ جیالے امیدوار اشفاق ظفر نے ہٹیاں بالا پر ہزاروں کشمیریوں کے ساتھ پرامن دھرنا دے کر دوبارہ گنتی کا قانونی حق حاصل کیا ہے، ایل اے 32 چکار کے عوام دوبارہ گنتی کے اپنے قانونی حق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، اشفاق ظفر کو دھرنے کے دوران دل کا عارضہ ہوا، سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیرعلاج اشفاق ظفر کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے