پی پی 38ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کی ممکنہ وجہ بتا دی گئی

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی فتح میں دوسرے عوامل بھی کارفرما ہیں، مگر ہزاروں معصوم پاکستانیوں کے قاتل حمداللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات سے بھی نون لیگ کو نقصان پہنچا ، سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 28 جولائی 2021 22:43

پی پی 38ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کی ممکنہ وجہ بتا دی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28جولائی 2021) سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی فتح میں دوسرے عوامل بھی کارفرما ہیں، لیکن ن لیگ کی شکست نواز شریف کے ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ہوئی،پی پی 38ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شکست کی ممکنہ وجہ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی فتح میں دوسرے عوامل بھی کارفرما ہیں۔

مگر ہزاروں معصوم پاکستانیوں کے قاتل حمداللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات سے بھی نون لیگ کو نقصان پہنچا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ فاتح بریار خاندان نواز شریف کے کارنامے پر ملاقات کے دن ہی سے شاد تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنھوں نے پاکستان مخالف بیان دینے والوں کو اپنے ڈڑاینگ روم میں بٹھایا، اُنھیں آج سیالکوٹ والوں نے بھی مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ نون لیگ کا 2018 میں جیتا ہوا حلقہ تھا جس نے آج تیں سال بعد تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو 30 سال بعد اس نشست پر شکست ہوئی ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے اہم ترین حلقے ن لیگ سے چھین کے صوبے کی سیاسی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق اب تک 165 میں سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں ، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 61 ہزار 07 ووٹ لے کر فتحیاب قرار پائے، جبکہ لیگی امیدوار طارق سبحانی 53 ہزار 471 ووٹ حاصل کر سکے، یوں حکمراں جماعت نے یہ ضمنی الیکشن جیت لیا، تاہم سرکاری اعلان ہونا باقی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو سیالکوٹ کی اس نشست پر 30 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ن لیگ ہمیشہ اس نشست پر فتحیاب ہوتی رہی، تاہم اب حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ن لیگ کی مضبوط ترین نشست چھین لی ہے۔ دوسری جانب ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے حوالے سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی 38 میں بلے نے شیر کی ٹانگیں توڑ دیں، آرکریں گے پار کریں گے، شیر کے ٹکڑے 4 کریں گے۔