
زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حبیب بینک اور ایگرو ڈیجٹیل میں اہم معاہدہ طے پا گیا
جمعرات 29 جولائی 2021 00:51

(جاری ہے)
یہ خدمات حبیب بینک کی جانب سے بھرتی کیے گئے ماہرین کاشت کاری کی جانب سے ہر کاشت کار کے لیے اس کی مناسبت سے ترتیب دی جاتی ہیں۔
کاشت کاروں کو "HBL Pay" ذریعے ڈیجٹیل انداز میں آن بورڈ کیا جاتا ہے اور شروع سے آخر تک ایک سادہ اور آسان ڈیجٹیل طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے تیزی سے قرضوں کی منظوری دی جاتی ہے۔ فاطمہ گروپ زرعی شعبے میں ایک منفر مقام رکھتا ہے،جو ملک کی اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔فاطمہ گروپ کی کھاد کا برانڈ' سر سبز' پاکستان کے کسانوں کی اولین ترجیح ہے جو کہ تمام موسموں میں تمام فصلوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اضافی خصوصیات کی حامل سر سبز کھادوں کی فراہمی سے 10 ملین ایکڑسے زائد رقبے کے کاشت کار مستفید ہورہے ہیں۔سرسبز کھادیں ملکی معشیت اور قومی تحفظ خوراک میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔اس کے علاوہ فاطمہ گروپ میں زرعی ماہرین کی ایک بڑی ٹیم رکھتا ہےجو کاشت کاروں کو زرعی مشاورت خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر حبیب بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او )محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' HBL معاشرے میں زیادہ سے زیادہ مالیاتی شمولیت کے لیے معیشت کے نظر انداز اور پسماندہ طبقات کو با اختیار بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔ایچ بی ایل کی ایگر و ڈیجٹیل ( فاطمہ گروپ) کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کاشت کاروں کو محفوظ ذریعہ معاش فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔یہ لوگ ہمارے ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔زرعی شعبے میں سرمایہ کاری بینک کے کاروباری ایجنڈا کا لازمی جزو ہے اور خوش حال زرعی معیشت کے قیام سے متعلق حکومت پاکستان کے نظریے سے ہم آہنگ ہے۔یہ قومی جی ڈی پی کو بہتر بنانے اور دیہی آبادیوں میں بھی بہتری لانے کی راہ ہموار کرے گی۔' فاطمہ گروپ کے سی ای او رفواد احمد مختار نے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےزرعی شعبے میں مثبت تبدیلی لانافاطمہ گروپ کا نصب العین ہے۔ہم سی پیک ٹوایگریکلچر ڈویلپمنٹ منصوبے کے تحت پاکستان اور چین کی حکومتوں کے ساتھ فعال شراکت داری قائم کررہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان میں کپاس اور دیگر اہم فصلوں کے معیاری بیج لانے کے لیے معروف اداروں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ہمارا ہدف ایک مربوط اور مضبوط زرعی نظام کی تشکیل ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے فنانس، زرعی مشورے ، مارکیٹ اور معلومات تک رسائی سے متعلق کسانوں کی ضروریات پوری کرسکے۔ہم زرعی مصنوعات کی مکمل ویلیو چین تیار کرنے کے لیے جدید کراپ پروڈکشن ٹیکنالوجی لانے کے لیے بھی جدوجہد کررہے ہیں۔فاطمہ گروپ اور HBL کے درمیان یہ اشتراک کسانوں کو معیاری بیج ، کھادوں، فصلوں کی منافع بخش پیداوار کے لیے زرعی مشاورت خدمات اور میکانائزیشن سروسز کی فراہمی میں مدددے گا،جس کا نتیجہ بہتر پیدوار کی صورت میں نکلے گا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
-
آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟
-
نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا
-
امریکا ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس
-
شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.