
نور مقدم قتل کیس; بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ظاہر جعفر کے والدین کا نام بلیک لسٹ کرنے کی سفارش
ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا طریقہ کار میں وقت لگ لگ سکتا ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری
سمیرا فقیرحسین
جمعرات 29 جولائی 2021
10:57

(جاری ہے)
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا طریقہ کار میں وقت لگ لگ سکتا ہے چونکہ تحقیقاتی ایجنسی کابینہ کو سمری بھیجی گی اور کابینہ سے سمری منظور ہونے کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا جا سکتا ہے اس لیے بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کے لیے ان کا نام فوری طور پر پی این آئی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی جائے گی۔
کمیٹی کو انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارش کی گئی کہ بریفنگ کو ان کیمرا رکھ دیا گیا تاہم ابتدائی بریفنگ صحافیوں کی موجودگی میں ہی دی گئی۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اعتراض اٹھایا کہ حساس نوعیت کی معلومات منظر عام پر آرہی ہیں جس سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے اس لیے بہتر ہے کمیٹی کی بریفنگ کو ان کیمرا ہی کرلیا جائے۔شیریں مزاری نے کہا کہ میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کرچکی ہوں اور وہ اس کیس کی میڈیا کوریج سے خاندان کی پرائیویسی متاثر ہونے کا شکوہ کر رہے ہیں جس کے بعد کمیٹی نے پولیس سے ان کیمرا بریفنگ حاصل کی۔بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی صحت خراب ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں بتائی گئی اور جو بریفنگ دی گئی ہے اس کے مطابق ملزم ہوش و حواس میں ہے اور دماغی طور پر صحت مند انسان ہے۔ مشاہد حسین سید نے بتایا کہ کمیٹی ارکان کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں تاہم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کیس میں دہشت گردی کے دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.