
عمان نے رات کا کرفیو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک تمام ٹریفک اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی
عرفان کھٹانہ
جمعرات 29 جولائی 2021
15:28

(جاری ہے)
انسداد کورونا سے متعلق اعلیٰ کمیٹی نے کہا ہے کہ مملکت میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔
تاکہ کورونا وبا کے سدِ باب میں مدد مل سکے۔ اسی وجہ سے مملکت میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے۔ آج جمعرات کے روز سے غیر معینہ مُدت کے لیے رات 10 بجے سے صبح 4 بجے فجر تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اس دوران تمام ٹریفک بند رہے گی اور تجارتی و تفریحی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی نیز لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مملکت میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ پہلی فرصت میں بکنگ کروا کر ویکسین لگوا لیں۔ واضح رہے کہ عمان کی حکومت نے تین ماہ قبل پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کے مسافروں کے لیے فضائی سفر پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ جس کا اطلاق 24 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ یہ فضائی پابندی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث عائد کی گئی تھی۔ جس کے بعد ہزاروں پاکستانی ویزہ ہولڈرز کے عمان واپس جانے میں رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی جو شدت سے عمان واپسی کے منتظر تھے۔اس پابندی میں 5 مئی کو غیر معینہ مْدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی اور پھر 5 جون کے بعد غیر معینہ مُدت کے لیے پابندی میں توسیع کر دی گئی تھی۔ اب اس حوالے سے ایک بار پھر بُری خبرآ گئی ہے۔ عمان حکومت نے پاکستان اوربھارت سمیت 24 ممالک کے مسافروں کے عمانی سلطنت میں داخلے پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے۔عمانی میڈیا کے مطابق عمان کی حکومت نے پاکستان اور انڈیا سمیت 24 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مُدت میں غیر معینہ مُدت کے لیے توسیع کر دی ہے۔ پہلے اس فہرست میں 14 ممالک شامل تھے تاہم اب مزید 10 ممالک کے مسافروں کے بھی عمان آنے پر پابندی ہوگی۔ عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے اعلان کیا ہے کہ سفری پابندی کی فہرست میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔حکام کے مطابق ان ممالک میں کورونا کی اس نئی قسم کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جو بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور اس سے ہلاکتیں بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
"خلیجی ممالک کا امن، استحکام اور سلامتی مشترکہ ہے، 1 پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا"
-
اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.