کراچی میں موسم آئندہ دنوں میں خوشگوار رہنے کا امکان

جتنے بھی مون سون ہواؤں کے سسٹم بن رہے ہیں وہ شمال کی جانب جارہے ہیں،سردار سرفراز

جمعرات 29 جولائی 2021 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کراچی میں موسم آئندہ دنوں میں خوشگوار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 31سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفرازکے مطابق کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوتی رہے گی، اگست کے پہلے ہفتے میں ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنتا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون ہواؤں کے اثرات 3 اور 4 اگست کو تھرپارکر، عمرکوٹ میں بارش کی صورت نظر آئیں گے، ٹھٹہ بدین میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بارش کی پیشگوئی مون سون ہواؤں کا ٹریک واضح ہونے پر کی جاسکتی ہے، جتنے بھی مون سون ہواؤں کے سسٹم بن رہے ہیں وہ شمال کی جانب جارہے ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم شمال کی جانب جانے سے کراچی میں بارشیں نہیں ہو رہیں۔

متعلقہ عنوان :