جہلم پریس کلب کے وفد کی محرم الحرا م کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی ابراہیم وڑائچ سے ملاقات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 29 جولائی 2021 17:39

جہلم پریس کلب کے وفد کی محرم الحرا م کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی ابراہیم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) جہلم کے صحافیوں نے ہر موقع پر مثبت صحافت کی ، جہلم کا من بر قرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جہلم کے صحافیوں کا بھی اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی براہیم وڑائچ نے محرم الحرام کے حوالے سے جہلم پریس کلب کے عہدیداران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی ایس پی سٹی ابراہیم وڑائچ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج تک مذہبی حوالے سے کوئی ایشو نہیں رہا کیونکہ یہاں کے شہریوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کی ہے اور ایک اچھے صحافی کی پہچان بھی یہی ہے کہ وہ ہمیشہ حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کرے اور مظلوم طبقے کی آواز بنے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جہلم کے صحافی پڑھے لکھے اور ذمہ دار ہیں جہلم پریس کلب کے وفد کی قیادت مستفیض بخاری صدر جہلم پریس کلب ، ڈاکٹر سہیل امتیاز صدر الیکٹرانک میڈیا نے کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں جنرل سیکر ٹری نجف شہزاد ،غلام قادر مخلص، دلنواز احمد ، ملک فدا ، سینئر نائب صدر غلام مصطفی بٹ ، بابر راجپوت ، چیئر ایکشن کمیٹی نعیم بھٹی ، مرزا جوہر اقبال ، ملک عدنان ، راجہ جہانزیب خان ، قاسم سجاد ، رضوان احمد ، نعمان علی و دیگر عہدیدار شامل تھے ۔ ڈی ایس پی سٹی ابراہیم وڑائچ نے تمام نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :