Live Updates

مذاکرات کے دوران ایران کا بڑا اقدام،‘خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی’’ کے قیام کا اعلان کر دیا

جمعہ 8 مئی 2026 20:44

مذاکرات کے دوران ایران کا بڑا اقدام،‘خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی’’ ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) مذاکرات کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ‘‘خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی’’ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ جس کا مقصد گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا نظام متعارف کرانا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قائم کردہ اتھارٹی کے تحت جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایران اس اہم سمندری راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے ایران کے اس اقدام نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ پالیسی نافذ ہوتی ہے تو عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل اور توانائی مارکیٹس پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات