
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق ،ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندکوٹ منورعلی مٹھیانی
حضور بخش منگی
جمعرات 29 جولائی 2021
18:02

تفصیل کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی کی سربراہی میں محرم الحرام کے انتظامات کی تیاری کی مناسبت سے اجلاس بلایا گیا ۔جس میں سندھ رینجرس کرنل راء جاوید ای ایس پی ، کشمور متعلقہ افسران اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے محرم الحرام کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے اور مسائل کے جلد از جلد حل کرنے کا یقین دلایا ۔
(جاری ہے)
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام عظمت اور برکتوں والا ماہ ہے ،واقعہ کربلا صبر تحمل اور قربانی کا لازوال مثال ہے جس کا تاریخ میں کوئی بھی متبادل مثال نہیں ملتا۔
ہم واقعہ کربلا کے پیغام پر عمل پیرا ہو کے اپنی زندگی اور آخرت کامیاب کر سکتے ہیں ۔سیکورٹی حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیے گئے ہیں بارڈر ایریا پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے گشت کو بڑھایا جائے گا اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ضلع کشمور فرقہ واریت سے پاک ضلع ہے اور ان خاص ایام میں ہمیں منظم اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ کوئی ملک دشمن قوت اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے ۔اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل، اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مجلس و ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں میں لائٹنگ اور صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے ۔ سیپکو افسران کو ہدایت کی کہ رات کے وقت خصوصاً مجالس اور جلوس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ صحت کی جانب سے مختلف میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے ۔ضلع اور تحصیل میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے ۔اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے رینجرس کرنل راء جاوید اور اے ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے بارڈر ایریا کو سیل کیا جائے گا اور پولیس اور رینجرس کی جانب سے گشت کو بڑھایا جائے گا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔تمام مکاتب فکر کے علماء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.