نذیرچوہان نے جھوٹی مہم چلائی، میری اور اہل خانہ کی جان کوخطرے میں ڈالا ،شہزاد اکبر

ہرشہری اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگا توشدت پسند عناصر کو شکست ہوگی،مشیر برائے احتساب

جمعرات 29 جولائی 2021 22:29

نذیرچوہان نے جھوٹی مہم چلائی، میری اور اہل خانہ کی جان کوخطرے میں ڈالا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نذیرچوہان نے ان پرجھوٹا الزام لگایا اور اس کا برملا پرچارکیا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نذیرچوہان نے جھوٹی مہم چلائی، میری اورمیرے ہلخانہ کی جان کوخطرے میں ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے ایک عام شہری کے طورپرپولیس اورا یف آئی اے کودرخواست دی، تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتارکیاگیا ہے اور امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہرشہری اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگا توشدت پسند عناصر کو شکست ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :