
آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے دھاندلی زدہ انتخابات نے ن لیگ کے موقف کی تائید کر دی، احسن اقبال
یہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، ایل اے 16 آزاد کشمیر میں دوبارہ ووٹنگ میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر لیگی رہنما احسن اقبال کا ردعمل
دانش احمد انصاری
جمعرات 29 جولائی 2021
23:36

(جاری ہے)
حلقے میں 4 پولنگ اسٹیشنوں پر ہوئی دوبارہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے میدان مارلیا ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سردار میر اکبر نے 665 ووٹ حاصل کیے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زماں خان 538 ووٹوں کے ساتھ دورے نمبر پر رہے جب کہ مجموعی طور پر ایل اے 16 باغ کے تمام 167 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں پی ٹی آئی کے میر اکبر نے 23 ہزار165 ووٹ حاصل کیے اور ان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قمرالزمان 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کرسکے۔
یہ بھی خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے باغ کے حلقہ ایل اے16 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا ، جس کے باعث آج 29 جولائی کو چاروں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز نمبر 42،134،135،136 پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ، چاروں پولنگ اسٹیشنز پرکل ووٹرز کی تعداد 2380 ہے، جہاں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاروں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر نے 665 ووٹوں کے ساتھ میدان مارلیا جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زماں خان 538 ووٹوں کے ساتھ دورے نمبر پر رہے۔ واضح رہے گزشتہ روز 26 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیرکے 44 حلقوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف نے 25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن) نے چھ نشستیں حاصل کیں ،آزاد جموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی، کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے ، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آئوٹ 62 فیصد رہا ۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.