اوکاڑہ میں جائیداد کے تنازع پر بھائی بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعہ 30 جولائی 2021 13:32

اوکاڑہ میں جائیداد کے تنازع پر بھائی بھابھی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) حویلی لکھا میں جائیداد کے مبینہ تنازع پر بھائی اور بھابھی کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے قصبہ کوٹھا شیشم کے رہائشی محسن اور عائشہ کے اغوا کا مقدمہ محسن کے بھائی شفیق کے خلاف عائشہ کے باپ ثناء اللہ کی مدعیت میں درج تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون اور مرد کی لاشیں تین روز بعد ملیں جن کے اعضاء کٹے ہوئے تھے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ملزم شفیق کو گرفتار کرکے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرلیں جس میں اس کے چار نامعلوم ساتھیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق مقتول، مقتولہ اور ملزمان کے موبائل نمبرز کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے اور جیو فینسگ بھی کروائی جا رہی ہے، مقتول جوڑے کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی۔