سندھ حکومت کے لاک ڈائون سے متعلق اقدامات معیشت کے لئے بے پناہ نقصان کا باعث بنیں گے، چوہدری فواد حسین
صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کر سکتیں، انہیں وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز اور این سی او سی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا، وزیر اطلاعات
ہفتہ 31 جولائی 2021 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کر کے معیشتیں سنبھل رہی تھیں، اس وقت بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے باعث پوری دنیا ڈیلٹا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سندھ حکومت کے فیصلوں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ہم نے کورونا وائرس کی پہلی تین لہروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا، جب ہماری حکمت عملی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے تو اسے بدلا نہیں جا سکتا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سندھ حکومت، این سی او سی اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے برخلاف صنعتوں کو بند کرتی ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ویکسینیشن پر زور دے، جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسینیشن ہو چکی ہے، ان صنعتوں کو کھولنا چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت جس طریقے سے پابندیاں عائد کر رہی ہے اس کے نتیجے میں سندھ کے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سندھ پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے، جب معیشت اوپر جا رہی ہے اس وقت مکمل لاک ڈائون کی باتیں نامناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149، 151 اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں، انہیں وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز اور این سی او سی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر صنعتوں کو کھولے، تاجر اور دیہاڑی دار طبقہ کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ ان کی کمر ٹوٹ جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کورونا وائرس کے خاتمہ سے متعلق صوبائی حکومتوں سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے لیکن صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کر سکتیں، انڈسٹری کھولنا ہوگی، انہیں اپنی حکمت عملی این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بنانا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.