
پولیس حراست میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کی طبیعت اچانگ بگڑ گئی
ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری،پولیس انتظامیہ نے نذیر چوہان کو ہسپتال منتقل کیا
دانش احمد انصاری
ہفتہ 31 جولائی 2021
23:52

(جاری ہے)
میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ نے کہا کہ نذیر چوہان کے حوالے سے اسپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔ خیال رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے نذیرچوہان کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ گذشہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجا ریاض کی رہائشگاہ پر جہانگرترین گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گروپ کے ارکان نے نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور نذیر چوہان کیخلاف کی گئی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ نذیرچوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اجلاس میں ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی۔ ترین گروپ کے ارکان نذیر چوہان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل عدالت میں اکٹھے ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتقامی کاروائیاں براشت نہیں ہیں، انتقامی کاروائیوں کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ یاد رہے کہ 29 جولائی کو مقامی عدالت نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا، نذیر چوہان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت تیسرا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کوجسمانی ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے جسمانی ریمانڈ کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور رکن پنجاب اسمبلی کو 31 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.