وفاقی پولیس کے 53 شہداء کی یاد میں ڈی چوک پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شمعیں روشن کرکے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی شہدائے پولیس کی تصاویر، پوسٹرز اور بینرز آویزاں کئے گئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا،

پیر 2 اگست 2021 13:50

وفاقی پولیس کے 53 شہداء کی یاد میں ڈی چوک پر پروقار تقریب منعقد کی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) تقریب میں آئی جی اسلام آباد سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر علی اعوان، سینئیر پولیس افسران۔سول سوسائٹی ممبران۔تاجربرادری۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سب نے نذرانہ عقیدت پیش کرتے پھولوں کی چادر چڑھائی  

 آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب  اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان تمام فورسز کے شہداء کیلئے ہے جنہوں نے اس ملک اس وطن میں امن کیلئے اپنی جانیں قربان کیں چار اگست کو یوم شہداء اسی جذبے کے تحت منائیں گے زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں یہ فورس آپ کی فورس ہے آپ لوگوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے شہداء کی فیملیز ہماری ٹاپ پریارٹیز ہیں ہم نے کافی سارے مسائل حل کردئیے ہیں باقی مسائل بھی حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں

اسلام آباد پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا کام کیا ہے ہم نے شہداء کے عارضی بنیادوں پر رکھے ہوئے 286 بچوں کو مستقل بنیادوں پر ملازمت  فراہم کردی جو ان کا حق تھا اس پر وفاقی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمارا اس معاملے میں مکمل ساتھ دیا
اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کیلئے میڈیکل کی سہولت دینے کیلئے مختلف بہترین نجی لیبارٹریز اور نجی سکول کالجز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں معاہدے کے تحت شہداء کی فیملیز کو مفت طبی معائنہ اور تعلیم جبکہ حاضر سروس ملازمین کو پچاس فیصد تک رعائتی نرخوں میں سہولیات فراہم کی گئیں ہیں
پولیس اہلکاروں کیلئے بہترین رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے معتدد منصوبے شروع کررکھے ہیں جن میں جدید طرز پر رہائشی بیرکس کی تعمیر کی جا رہی ہیں کچھ تو مکمل ہوچکی ہیں کچھ ابھی زیر تعمیر ہیں وہ بھی بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گی مزید انھوں نے کہا کہ نفری کی کمی کا سامنا ہے اس کیلئے کام کررہے ہیں کمی کو دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پولیس کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے افسران و جوان فرنٹ لائن پر موجود ہوتے ہیں جہاں شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ان کی اپنی بھی حفاظت بہت ضروری ہے ہم نے حکومت پاکستان کے تعاون سے پولیس فورس کے 99 فیصد اہلکاروں وافسران کا ویکسینیشن کورس مکمل کر لیا ہے باقی ملازمین کا ویکسینیشن  کورس جلدی مکمل ہوجائے گا، یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد شہداءکی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔