ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، مہم کے دوران 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے

پیر 2 اگست 2021 16:59

ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، مہم کے دوران 23 ملین سے زائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، مہم کے دوران 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، مہم کے دوران 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائوں کے قطرے پلائے جائینگے۔خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں 30جولائی سے مہم جاری ہے۔

پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے 50اضلاع میںپیر سے مہم کا آغاز ہوگیا ہے، دارلحکومت اسلام آباد میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ نیشنل کوارڈنیٹرپولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق کورونا وبا سے بچاو کے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ہر مہم میں پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلوانا لازمی ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ والدین فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں،پیدائش سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،والدین معلومات کے لیے ٹال فری صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ معلومات کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔