شہید عزیزبھٹی کا 98 یوم پیدائش 6 اگست کو منایا جائیگا

پیر 2 اگست 2021 21:50

شہید عزیزبھٹی کا 98 یوم پیدائش 6 اگست کو منایا جائیگا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) پاکستان کے نامور سپوت راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 98واںیوم پیدائش -6 اگست کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگایوم پیدائش کے سلسلہ میںعارفوالاسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی وہ -6اگست 1923 کو ہانگ کانگ میں پیداہوئے راجہ عزیز بھٹی قیام پاکستان کے بعد-21 جنوری1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے پھر پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈلیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور1956 میں ترقی کرتے ہوئے میجر بن گئی-6 ستمبر1965 کو بھارتی حملہ کے وقت میجر راجہ عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں کمپنی کمان کر رہے تھے دشمن کے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود اپنے جوانوں کے ساتھ اپنی پوزیشن پرڈٹے رہے اور 12ستمبر1965 کو بھارتی ٹینک کے گولہ سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے جام شہادت نوش کیا ۔