Live Updates

کورونا کی چو تھی لہر سے بچنے کیلئے عوام احتیا طی تدا بیر اپنائیں ‘تر جمان پنجاب حکومت

پاکستان کی عوام حکومتی ایس او پیز پرمکمل عمل کر یں غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

منگل 3 اگست 2021 13:13

کورونا کی چو تھی لہر سے بچنے کیلئے عوام احتیا طی تدا بیر اپنائیں ‘تر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ کورونا کی چو تھی لہر سے بچنے کیلئے عوام احتیا طی تدا بیر اپنائیں،دنیا کے مد مقا بل پی ٹی آئی حکومت کورونا کے خاتمے کیلئے عوام کو بہتر سے بہتر سہو لیا ت فراہم کررہی ہے، پاکستان کی عوام حکومتی ایس او پیز پرمکمل عمل کر یں غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کے بروقت عملی اقدامات اور عوام کے تعاون کی وجہ سے کورونا وباء کے کیسز مزید بڑھ نہیں رہے جو حوصلہ افزاء ہے تاہم ہمیں ابھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ،پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے دن رات کاوشیں کی ہیں جس سے تیسری لہر کی شدت سے محفوظ رہے ہیں ۔ عوام سے اپیل ہے کہ مزید کچھ وقت کیلئے احتیاط برتیں تاکہ اس وباء سے مکمل چھٹکارا ملنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہو سکیں ۔
Live پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات