دولہا دلہن کی تصاویر لینے میں مگن فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں گِر پڑا

فوٹو گرافر کے تالاب میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 10 اگست 2021 08:35

دولہا دلہن کی تصاویر لینے میں مگن فوٹو گرافر سوئمنگ پول میں گِر پڑا
ویب ڈیسک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اگست 2021ء ) سوشل میڈیا پر بسا اوقات شادی بیاہ کے مواقع کی دلچسپ اور انوکھی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کبھی دلہن تو کبھی دولہا موضوعِ بحث بنتا ہے لیکن اس بار ذرا کچھ مختلف ہوا۔آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کے بعد وہاں موجود ہر شخص ہی چونک اٹھا۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے بالکل پیچھے سوئمنگ پول ہے تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا۔
ویڈیو ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کا ایکشن سلو موشن میں دِکھایا گیا
جسے دیکھ کر واضح طور پر ان کی حیرانی اور چونکنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔کچھ عرصہ قبل بھارت سے شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دولہن گاڑی چلا رہی تھی۔دولہن کے گاڑی اسٹیئرنگ سنبھالنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیاپر خوب مقبول ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ڈرائیور کی برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن بغیر اپنے لہنگے کی پرواہ کیے بہترین انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔
وائرل کلپ میں دلہے کی جانب سے دلہن کو ہدایات بھی دی جارہی ہیں جس کے بعد لڑکی مہارت سے گاڑی چلا کر اپنے سسرال کی طرف جارہی ہے۔ویڈیو میں بھارت کی روایتی رسم و رواج کے برعکس دلہن کا یہ انداز صارفین کو بے حد پسند آیا۔ صارفین کی جانب سے لڑکی سمیت لڑکے اور اس کے گھر والوں کی بھی تعریف کی گئی جنہیں ویڈیو میں تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔