مصری صدراورڈائریکٹر سی آئی اے کامشرقِ اوسط اور افغانستان کی صورت حال پرتبادلہ خیال

پیر 16 اگست 2021 11:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے )کے سربراہ ولیم برنز نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اوران سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں ، لیبیا اور افغانستان کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر السیسی اور ولیم برنز نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور بالخصوص مشرقِ اوسط اور افغانستان میں کشیدگی کے علاوہ ایتھوپیا میں تعمیر کیے جانے والے نشا ثانیہ ڈیم اور مغربی ہمسائے لیبیا کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ۔

ولیم برنز آکسفورڈ کے اعلی تعلیم یافتہ اسکالر ہیں۔وہ مصر اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں۔انھوں نے گذشتہ ہفتیاسرائیل اورغربِ اردن کا دورہ کیا تھا۔