بچوں نے ماں کو طلاق دینے پر باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اگست 2021 12:22

بچوں نے ماں کو طلاق دینے پر باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اگست 2021ء) : بچوں نے ماں کو طلاق دینے پر باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ میں تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ موضع نجوال میں ماں کو طلاق دینے اور بیٹی کے رشتے میں رکاوٹ بننے پر حقیقی بیٹی ثناء عرف ام حبیبہ اور حقیقی بیٹے زید العابدین نے فائرنگ کے اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ ایک اور واقعے میں لڑکی کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی 25 سالہ کرن کی تایا زاد شہزاد سے 7 سال قبل شادی ہوئی تھی مگر ان کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔گذشتہ روز ملز شہزاد کی بہن شمیم بی بی دونوں میاں بیوی کو کھانا دے کر کمرے سے باہر گئی کچھ دیر کمرے سے کرن کی چیخوں کی آواز سنائی دی جسپر اس نے کمرے میں جا رک دیکھا تو کرن خون میں لت پت پڑی تھی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملز شہزاد آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا۔جبکہ راولپنڈی پولیس نے قتل کے 2الگ مقدمات میں مطلوب شوہر سمیت 3ملزمان گرفتار کر لئے۔ تھانہ صدرواہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میںنامزد عارف عرف شانی اوراس کے والد محمد بنارس کو گرفتار کر لیا عارف عرف شانی نے اپنے بھائی اوروالد کے ہمراہ زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اسد محمود کو قتل کردیا تھاواقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیاگیاتھاپولیس کے مطابق ملزم کے بھائی حسرت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں تھانہ رتہ امرال پولیس نے اہلیہ کے قتل میں مطلوب عادل خان کو گرفتارکرلیاپولیس کے مطابق مقتولہ ناظمہ بی بی کے قتل کا مقدمہ ابتدائی طور پر شوہر کی مدعیت میں مقتولہ کے دیور کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں قبل ازیںراشد خان کو گرفتار کیا گیا تھا،بعد ازاں مقتولہ کے والد کے بیان پر مقتولہ کے شوہر سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔