
میاں شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں بھی کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان
یہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کا شہر ہے، کماو شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے، شہباز شریف جذباتی ہوگئے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، کراچی کی خوش حالی کے بغیر پاکستان خوش حال نہیں ہو گا
اتوار 29 اگست 2021 18:45

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے، کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،میاں نواز شریف نے کراچی کا امن لوٹایا، اندھیرے ختم کیئے، کراچی کو سنواریں گے، مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو نکال کر دیگر جماعتوں کے ساتھ کراچی کی حالت سدھاریں گے، اس ایک جماعت نے 3 سال میں ملک و قوم پر ظلم ڈھایا ہے۔این اے 249 میں آپ نے مجھے ووٹ دیئے لیکن میں کامیاب نہ ہو سکا، محرکات آپ جانتے ہیں۔میاں شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، یہاں علاج اور تعلیم کے مسائل بھی ہیں جن پر افسوس ہے۔اس سے قبل میاں شہباز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ معاشی صورتِ حال اور توانائی کے بحران پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کراچی سفارتی مرکز بھی رہا ہے یہاں مہاجر، سندھی، پنجابی، تنولی، بلوچ، بنگالی، بلوچ ، پشتون دیگر اقوام اورعلاقوں کے لوگ یہاں رہائش پزیر ہیں کیا کمال شہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا نوازشریف کی قیادت میںاللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے یہ ایک کمال شہر ہے جس نے ہر قومیت، ہر رنگ ونسل اور زبان بولنے والے کو اپنی گود میں لے رکھا ہے پاکستان کے کماو شہر ، سالانہ اربوں کھربوں روپے دینے والے شہر کا یہ حال ہے۔مزید قومی خبریں
-
مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، مسرت چیمہ
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.