معروف حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں ادا کر دی گئی ۔سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انتقال کر گئے تھے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 ستمبر 2021 17:33

معروف حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ  آزاد کشمیر کے ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 02 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہد قیوم) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی مختلف مقامات پر غاںٔبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

سرکاری سطح پر نماز جنازہ ساںٔیں سخی سہیلی سرکار کے احاطہ میں ادا کی گئی جس میں وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی اور  مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس کے علاؤہ صدر ریاست و وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت مختلف وزراء نے اسلام آباد میں غاںٔبانہ نماز جنازہ ادا کی۔نماز جنازہ کے بعد علی گیلانی کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عظیم حریت رہنما کے نقش قدم پر چل کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی