
افغان طالبان کے ترجمان نے جنرل فیض حمید کے دورہ کابل کی تفصیلات بتا دیں
جنرل فیض نے کابل کے دورے میں طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار سے بھی ملاقات کی،ان کے ہمراہ آئے وفد نے کابل ائیرپورٹ کو فعال کرنے میں مدد کی پیشکش کی،ڈیور ندلائن کی حفاظت،جیلوں سے بھاگے قیدیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔ذبیح اللہ مجاہد کا صحافی کے سوال کا جواب
مقدس فاروق اعوان
پیر 6 ستمبر 2021
14:34

(جاری ہے)
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید کی سربراہی میں آنے و الے وفد نے ڈیور ندلائن کی حفاظت اور جیلوں سے بھاگنے والے قیدیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
پاکستانی وفد کو ان خدشات کے جواب میں سرحدوں کی حفاظت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ،نہ ہی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ۔امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہو جائے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے ان کے شکر گزار ہیں ۔ پاکستانی وفد نے ہم سے سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی۔پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ افغانیوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے۔ چین نے ہمیں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔افغانستان عالمی برادری سے تجارتی تعلقات استوار رکھنا چاہتا ہے۔چین کی اقتصادی منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔کاسا منصوبے میں طالبان کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔سی پیک میں حصہ دار بننے کے خواہاں ہیں۔چاہتے ہیں اقتصادی منصوبوں میں شراکت دار بنیں۔سی پیک کے لیے افغان سرزمین دستیاب ہے، حالات سازگار ہیں۔چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
-
9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے
-
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
-
9 مئی کیس میں آج کی سزائیں دراصل سزاؤں کا ایک ریلہ ہے
-
سانحہ 9 مئی ایک حقیقت ہے اگر پراسیکیوشن نہیں ہوگی تو ریاست مذاق بن جائے گی
-
غزہ میں خوراک کی فراہمی مہم میں ’کریم‘ کی مدد
-
طوفانی سیلابوں سے موسم بارے پیشگی اطلاع کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
-
غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.